نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ناموس رسالتﷺ کا قانون 295 سی صرف نبی کریم ﷺ کی ناموس کی حفاظت کےلیے نہیں بلکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام علیھم السلام کی ناموس کےلیے ہے . اس بہودہ عورت شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ہر مسلمان ناموس رسالت کے لیے اپنی گردنیں کٹانے کےلیے تیار ہے۔ ہم صوفیا کرام کی پیار اور امن کی تعلیمات کے امین ہیں ۔ ہم نہ کل تشدد اور ہنگامہ آرائی کے قائل تھے اور نہ آج ہمارا یہ ایجنڈا ہے۔ لیکن جب بات سید الانبیاء ﷺ کی ناموس کی ہو تو پھر ہمارے وجود کا ذرہ ذرہ قربان ہونے کو تیار ہے۔ یہ بات انجمن طلباء اسلام کے سابق رہنما اور مصطفائی تحریک ڈویژن سرگودھا کے صدر ملک آفتاب احمد اعوان نے اپنے اخباری بیان میں کہا۔ انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اس پر اپنا واضح موقف دینا ہوگا اور اس دیسی لبرل کو پٹہ ڈالنا ہوگا۔ پی ٹی آئی ایک طرف ریاست مدینہ کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف تاجدار مدینہ کی ناموس پر یہودی ایجنڈے کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایک طرف رحمتہ العالمین اتھارٹی بناتی ہے اور دوسری طرف رحمت عالم ﷺ کی ناموس پر سودے بازی کرتی ہے۔ عمران خان کو اپنی پارٹی کی سینئر قیادت کو پہلے تربیت دینا ہوگی اور ایسے منافقین سے جان چھڑانا ہوگی۔ اگر عمران خان نے شیریں مزاری کی اس حرکت کا نوٹس نہ لیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
205