188

وادی سون میں جمعۃ الوداع بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ مساجد میں ادا کردیا گیا

نوشہرہ سون سکیسر (رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون میں جمعۃ الوداع بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ مساجد میں ادا کردیا گیا بعد نماز ملک پاکستان کے لیے سلامتی اور بقا کے لیے دعائیں کی گئیں مساجد میں علمائے کرام نے لیلۃ القدر اور جمعۃ الوداع کے سلسلہ میں تقاریر کیں علمائے کرام نے کہا کہ لیلۃ القدر کی رات کو قرآن پاک کا نزول مکمل ہوا اور اس رات کو اللہ پاک کے حکم سے فرشتے زمین پر آتے ہیں اور منادی کرتے ہیں کہ کوئی ہے رحمت لینے والا اللہ پاک کی طرف سے منادی کرتے ہیں علمائے کرام نے جمعۃ الوداع کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوبارہ ہماری زندگیوں میں شاید نہ آئے ہمیں عبادت سے جڑے رہنا چاہیے اور اپنے مالک کو راضی کرنا چاہیے رمضان شریف پاک مہینہ ہے اس میں عبادات آسانی سے اللہ پاک قبول فرماتا ہے اللہ پاک کی عبادات کو کسی وقت بھی نہیں بھولنا چاہیے اور موت کو یاد رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں