نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) فیسکو کی جانب سے وادی سون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے ماہ صیام میں بجلی کی عدم دستیابی پرصارفین میں غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہریوں ملک سکندر،ملک سہیل،ملک رشید،ملک کاشف ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث نہ ٹھیک سے افطاری کرسکتے نہ ہی سحری بجلی کی موجودگی میں بھی کم زیادہ وولٹیج سے بجلی کی مصنوعات خراب ہونے لگی ہیں مساجد میں وضو کرنے کےلیے پانی ختم کاروباری مراکز ٹھپ گھروں میں ٹینکیاں بھی خشک ہوچکی ہیں اور ہم ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عبادت کرنے سے محروم ہورہے ہیں موجودہ حکومت کو چاہیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کروایا جائے اور بجلی کی فراہمی یقينی بنائی جائے تاکہ صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
240