196

وادی سون میں بھی ڈیزل کی قلت،کسان کاشتکار پریشان

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)دیگر شہروں کی طرح وادی سون میں بھی ڈیزل بحران شدت اختیار کرچکا ہے ڈیزل کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کی وجہ سے ڈیزل کی کمی کا سامناہے،پٹرول پمپس پر رش اور لوگوں کی لمبی لائنیں لڑائی جھگڑے بھی ہونے لگے ہیں کسانوں کو گندم کی فصل کی کٹائی اور گاہائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے نئی فصل کی تیاری میں تاخیر اور کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے ٹریکٹر ڈرائیورز ڈیزل نہ ملنے سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں آٹا،چینی،کھاد کے بعد اب ڈیزل لینے کیلئے لوگ لمبی قطاروں میں لگ گئےرش بڑھنے کی وجہ سے کئی پٹرول پمپس نے ڈیزل کی فروخت ہی بند کر دی ہے اہلیان علاقہ ملک کامران ،ملک دلاور،ملک عمران،ملک حمید،ملک قاسم،ملک ذیشان ودیگر نے بتایا کہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث تیل کمپنیوں کے اجارہ داری عدم توجہی کی وجہ سے ڈیزل کا بحران پیدا ہو گیا ہےڈیزل مافیا بے لگام ہو چکا ہےاور پٹرول پمپس مالکان اپنی من مانیاں کرنے لگے ہیں سفارشی لوگوں کیلئے ڈیزل موجود ہے لیکن غریب لوگ صبح سے شام تک ڈیزل لینے کیلئے مختلف پٹرول پمپس کے چکر لگانے اور دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔کسانوں،ٹریکٹر ڈرائیورز،عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ سے ڈیزل کے مصنوعی بحران کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں