نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹراسداعجازملہی نے تھانہ نوشہرہ کا اچانک دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نےتھانہ جات کے ریکارڈ، حوالات، کوت اور بیرکس،تھانہ کی مکمل بلڈنگ ، فرنٹ ڈیسک ریکارڈ کو چیک کیاانہوں نےتفتیشی افسران سمیت دیگر عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، تھانہ میں آنے والے سائلین کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جائے، عوامی مسائل کا ترجیح بنیادوں پر حل یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک قاسم نتھوکہ بھی موجود تھے بعدازاں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ نوشہرہ کے پولیس افسران اورملازمین کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا۔
239