155

مزدور کسان کمیٹی وادی سون کا ماہانہ اجلاس، علاقائی مسائل زیر بحث

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) مزدور کسان کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت ملک زاہد اعوان منعقد ہوا کلام پاک حمدونعت کے بعد جنرل سیکرٹری ملک نذیر اعوان نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی جسے اجلاس نے توثیق کردی اجلاس ملک ملک غلام فرید چیگی،ملک تسلیم حیات،قاضی تنویر انجم سمیت مجلس عاملہ کے ممبران نے شرکت کی منعقدہ اجلاس میں ملک نذیر اعوان نے کہا کہ متوقع بلدیاتی انتخابات یا عام انتخابات میں مزدور کسان کمیٹی کے عہدیداروں سمیت دیگر ممبر غیر جانبدار ہوں گے اور اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کی وابستگی کے ساتھ رہیں گے اگر مزدور کسان کمیٹی کاممبر دوران الیکشن مزدور کسان کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گا تو تمام ممبران اس کا بھر پور ساتھ دیں گے قرار داد میں پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل نوشہرہ میں ڈی ایس پی کی تعیناتی کومستقل کی جائے کیونکہ یہاں کے سائلین کو75 کلو میٹردشوار گزار سنگلاخ پہاڑکی مسافت طے کرنا پڑتی ہے وقت کے ضیاع اوراضافی سفری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ سٹریٹ لائیٹس کو نصب ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن ابھی تک بلب روشن نہیں ہوئے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے سے شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں اس سے قبل کہ ڈینگی ،ہپاٹائیٹس ،کورونا یا دیگر امراض پھیلنے لگیں بلدیہ حکا م کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو تلف کراے اور مکھیوں ،مچھروں کا سپرے کرایا جائے واضع ہوکہ بلدیہ کے پاس کوڑا کرکٹ تلف کرنے کیلئے جدید مشینری ہونے کے باوجود نجانے کن وجوہات کی بنا پرخاموش تماشائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں