288

نوشہرہ سون سکیسر:کم عمر رکشہ ڈرائیور،غیر قانونی رکشہ سٹینڈ وبال جان بن گئے

 نوشہرہ سون سکیسر (رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)موٹر سائیکل رکشوں کے کم عمر ڈرائیوراورغیرقانونی سٹینڈزشہریوں کیلئے وبال جان بن گئے انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے دیدہ دلیری سے سمجھ سے بالاتر ہے تفصیل کے مطابق وادی سون کے تمام روٹس پر چلنے والے موٹر سائیکل رکشے شہریوں کی پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں رکشوں کے زیادہ تر ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں جبکہ کم عمری کے باعث متعدد ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ ہی نہیں بنے کم عمر اور ناتجربہ کار ڈرائیور نہ صرف سنگین حادثات کا باعث بنتے ہیں بلکہ روڈ پر جگہ جگہ رکشے کھڑے کرتے ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے ہیں اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے اہلیان علاقہ محمددانش،ملک فاضل،ملک عزیز،ملک ناصر،ملک شہزادودیگر نے ڈی سی خوشاب،ڈی پی او خوشاب اور سیکرٹری آر ٹی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشا سٹینڈز ختم کرائیں جائیں اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ حادثات میں کمی ہو اور ٹریفک کے مسائل کو کم کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں