178

وادی سون میں بھکاریوں،گداگروں کی یلغار،شہری پریشان

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)شہر اور اس کےگردونواحی علاقوں میں ماہ رمضان میں گداگروں اور بھکاریوں کی یلغار سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے سیاسی وسماجی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق وادی سون کے تمام علاقوں میں ماہ رمضان میں گداگروں اور بھکاریوں کی ایک بہت بڑی تعداد گلی،محلوں،بازاروں سمیت مساجدوں کے باہر بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہے ان مانگنے والوں میں کئی افراد بالکل صحت مندہوتے ہیں جو محنت مزدوری کر کے روزی کمانے کے قابل ہیں بھیک مانگنے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں جو فحاشی کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں اہلیان علاقہ محمد عزیز،محمد ذیشان،محمدمامور،محمد مدثرودیگر نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں