417

وادی سون کے جنگل سے قیمتی پتھروں کی چوری کا انکشاف

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)وادی سون کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر قیمتی پتھر کی چوری کا سلسلہ جاری ہونے سے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے محکمہ مائنز کو کئی بار اطلاع دینے کے باوجود پتھر چوری کرنے والوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی اہلیان علاقہ ملک شہباز،ملک امیر،ملک عمران،ملک ظہور،محمد اسلام ودیگر نے بتایا کہ وادی سون کے علاقوں سودھی،کوڈ،جاہلر،کٹھوائی،سرکی سے غیر قانونی طور پر قیمتی پتھرچوری کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جا رہا ہے لیکن متعلقہ محکمہ ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتی پتھر کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں