نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)دامن مہاڑ کے ڈیرہ سنادھا سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کااستعمال ہونے سےٹھیکیدار کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے لگا ہے شہریوں نے ڈی سی خوشاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے سابق ایم این اے ملک عمراسلم اعوان کی فراہم کردہ کروڑوں کی خصوصی گرانٹ سے تعمیر ہونے والی سڑک میں ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے شہریوں ملک عبدالکریم،راجہ ندیم حیدر،ملک امیر سنادھا،ملک شاکرسنادھا، ملک جہانگير سنادھا،ملک ممریزودھیال ودیگر نےبتایا کہ سنادھا روڈ کی ناقص تعمیر،غلط اورغیر معیاری میٹریل کے استعمال کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی کام کی دیکھ بھال کا عملہ موقع پر موجود ہوتا ہے مذکورہ سڑک میں ورک آرڈرمیں موجودپتھرکی جگہ ناقص پتھر استعمال کیا جا رہا ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر کو روک کر معائنہ کیا جائے اور انکوائری کرکے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
203