156

بائیس کروڑ کی عوام شانہ بشانہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،زاہد اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)مزدور کسان کمیٹی وادی سون کے صدر ملک زاہد فاروق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم بائیس کروڑ کی عوام شانہ بشانہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج ہے افواج پاکستان کی وجہ سے ملک پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے سیکورٹی فورسز جس طرح ملکی سالمیت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہی ہیں قابل تحسین ہے پاکستان کے تمام باڈرز سیکورٹی فورسزکی وجہ سے محفوظ ہیں اور ہم سکھ کی نیند سوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کیلئے اہم کردار ادا کیاپاک فوج نے اپنے ملک کے شہریوں کو محفوظ کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا سیلاب ،زلزلہ آئے طوفان یا کوئی بھی آفت ہماری فوج ہماری حفاظت کیلئے 24گھنٹے تیار رہتی ہے کورونا میں لاک ڈائون کے دوران پاک فوج نے ملک پاکستان کے شہریوں کو محفوظ کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیافوج ہی قوم کا آخری سہارا ہے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ریاست پاکستان کے خلاف دہشتگردوں نے جو جنگ شروع کی ان کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے کسی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے بلاامتیاز کاروائیاں کیں فوج کے خلاف بھونکنے والے ،پراپیگنڈہ کرنے والے شر پسند عناصراصل میں غداروطن ملک پاکستان کے دشمن ہیں حکومت ان کے خلاف کاروائیاں کرکے سخت سزائیں دلوائے تاکہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں