نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال نوشہرہ میں عرصہ دراز سے شوگر انسولین کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سینکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے غریب اور مزدور طبقہ شوگر کے مریض بازار سے مہنگے داموں انسولین خریدنے پر مجبور ہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ میں مریضوں کو سرکاری سطح پر مفت شوگر انسولین کی فراہمی کی جاتی ہے جو ان مریضوں کے لیے سب سے بڑی سہولت ہے کیو نکہ مزدور اور غریب طبقہ مارکیٹ سے انسولین خرید نہیں کر سکتا ٹی ایچ کیو سے انسولین کی فراہم بند ہونے کی وجہ سے مریض شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں اس حوالے سےجب ایم ایس ٹی ایچ کیو نوشہرہ ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ہمارے ہسپتال میں انسولین عرصہ تین ماہ سے دستیاب نہیں مریضوں ملک احمد،ملک شبیر،ملک مسعود،ملک خالد،ملک حامد ودیگر نے صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو میں انسولین کی فراہمی کی جائے تاکہ غریب مزدور طبقہ کی مشکلات حل ہو سکیں۔
200