224

سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی دورہ مٹھہ ٹوانہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے محکمہ ہیلتھ کی سرگرمیوں کو چیک کرنے کے لیے گزشتہ روز ایوننگ شفٹ میں آر ایچ سی مٹھہ ٹوانہ کا دورہ کیا،اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، ضروری ادویات کی دستیابی،تمام طبی آلات،لیبر روم اورصفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا جو کہ تسلی بخش پایا گیا۔ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور انہیں تسلی سے چیک کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ یونٹس کی کار کردگی کو چیک کرنے کے لیے ان کے دورے جاری رہیں گے لہٰذا محکمہ کا فیلڈ سٹاف اپنی اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور لگن سے انجام دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں