نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان) نوشہرہ وادی سون میں مذبحہ خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے شہری مضرصحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں شہریوں نے اعلی حکام سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق مذبحہ خانہ عرصہ دراز سےٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مجبورا اکثر قصاب بیمار لااغرجانوروں کو اپنے گھروں ہی میں ذبح کرتے ہیں جسکے نتیجےمیں صحیح معنوں میں مانیٹرنگ ٹیم نہ ہونےکے باعث وہی مضرصحت اور غیرمعیاری گوشت دھڑلے سے بازاروں میں فروخت کیا جارہا ہے جس کے کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والانہیں شہریوں ملک خالد،ملک سہیل،ملک عمران،ملک نواب مدثر،ملک شاہ نواز،ملک اقبال،ملک امیرودیگرنے ڈپٹی کمشنر خوشاب سےمطالبہ کیا ہے کہ مذبحہ خانہ کی تعمیرو مرمت کےلئے اقدامات کئے جائیں۔
222