arooj aftab gemmy award 906

عروج آفتاب نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا گریمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی گلوکاری عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ‘محبت’ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

یہ ان کی کے کیریئر کی پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ عروج آفتاب، جو گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔

عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، ‘میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔’

انجلیک کڈجو اور برنا بوائے، فیمی کوٹی، اینجلیک کڈجو کے ساتھ یو-یو ما، اور وِزکیڈ فٹ ٹیمز اس کیٹیگری کے لیے نامزد امیدوار تھے۔

یاد رہے کہ عروج آفتاب ان چند گلوکاروں میں سے ہیں جنھیں امریکی میوزک انڈسٹری کے بڑے اعزاز گریمی ایوارڈز 2022 کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں