ہے تو یہ 36 سیکنڈ کا خواتین کے زیر جامہ ملبوسات کا اشتہار جس میں ماڈل ایک معروف برینڈ کی ’برا‘ کی پرموشن کر رہی ہے اور بعض پاکستانی صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کو اشتہار سے زیادہ ماڈل پر اعتراض ہے کیونکہ ماڈل ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمے سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بِلگِچ ہیں جن کے پاکستان میں لاکھوں مداح ہیں۔ارطغرل کی محبوبہ اور پھر بیوی کا کردار ادا کرنے والی اسرا بِلگِچ کی پیدائش سنہ 1992 میں انقرہ میں ہوئی.
اداکارہ نے تین روز پہلے انسٹا گرام پر اس اشتہار کو شیئر کیا تھا اور اب تک اس پر دس لاکھ سے زیادہ لائکس اور ساڑھے سات ہزار سے زیادہ کمنٹس آ چکے ہیں۔
ان میں سے بہت سے کمنٹس پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی ہیں۔
ارطغرل کی محبوبہ اور پھر بیوی کا کردار ادا کرنے والی اسرا بِلگِچ کی پیدائش سنہ 1992 میں انقرہ میں ہوئی۔
انھوں نے پہلے ہیجتیپ یونیورسٹی سے آثار قدیمہ میں ڈگری حاصل کی۔ پھر انھوں نے انقرہ کی بلکینت یونیورسٹی سے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور اب قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
دیریلس ارطغرل میں حلیمے سلطان کا کردار ان کا پہلا رول تھا اور اس کی وجہ سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔
انھوں نے 2018 میں ارطغرل میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد انھوں نے ایک فلم حاصل کر لی تھی۔ آج کل وہ ’رامو‘ نامی کرائم ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
حلیمے سلطان کے کردار کو انھوں نے ایک مشکل رول اور ایک زبردست موقع قرار دیا تھا۔
اسرا بلگچ نے 2017 میں ترکی کی قومی فٹ بال ٹیم میں کھیلنے والے فٹ بالر گوکھان تورے سے شادی کر لی تھی۔
تاہم دو سال بعد 2019 میں دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا تھا۔
980