185

امن یوتھ کونسل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)امن یوتھ کونسل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس ڈاکٹر سید محمد ندیم ،ڈاکٹر ثوبیہ جاوید اقبال ملک ،صاحبزادہ ڈاکٹر زبیر احمد معصومی نے153مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کیں صاحبزادہ حمیدالحسن عزیزی سیالوی نے دعا خیر کی میڈیکل کیمپ میں خصوصی تعاون وشرکت سیکرٹری جنرل امن سرگودھا ڈویژن ملک محمد اسلم جانی اعوان ، الحاج شیخ محمد طارق ،ڈاکٹر ملک طارق محمود اعوان ڈھاکہ اور آخر میں ڈاکٹر صاحبان نے امن یوتھ کونسل کے عہداران و ممبران کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی ملک محمد اسلم جانی اعوان کی سرپرستی میں لگائے جانے والے امن میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات پیش کی ہیں ان کی ٹیم مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشارہے مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ ہر قسم کی سیاسی مذہبی مسلکی منافرت سے بالا تر ہوکرصرف اور صرف مخلوق خدا کی خدمت کے لیے ہوتے ہیں بعد ازاں یوتھ کونسل کے عہداران و ممبران معاونین نے ڈاکٹرز حضرات شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں