usman buzdar sheikh rasheed 190

عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت
تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا،27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا:عثمان بزدار، شیخ رشید احمد
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں،میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے:عثمان بزدار
وزیر اعلی نے اسلام آباد میں کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی
ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے،اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے:شیخ رشیداحمد
لاہور24مارچ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،جس میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورشیخ رشیداحمد نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔عثمان بزداراورشیخ رشیداحمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گااور27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسلام آباد میں کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں اورپنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے اورن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں