231

عوامی گروپ کا بلدیاتی انتخابات میں خوشاب بھر میں امیدوار سامنے لانے کا اعلان

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)متوقع بلدیاتی انتخابات میں ضلع خوشاب کی تمام یونین کونسلوں میں آزاد پینل کی حیثیت سے عوامی گروپ رجسٹرڈ کراکے نامزد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہارسابق ناظم ملک محمود الحسن اعوان نے مزدور کسان کمیٹی وادی سون کے ممبران اور معززین شہرسے کارنر میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہزاروں حامیوں کے ساتھ اور عوام کی مشاورت پر الیکشن لڑوں گا عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے توقع ہے کہ پہلے کی طرح بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے حلقہ کے تمام ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے دومرتبہ کامیابی سے ہمکنار کرایا میں پہلے کی طرح آئندہ بھی خدمت کامشن جاری رکھوں گا جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتا آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی مشاورت صلاح مشورے سے پینل تشکیل دیں گے اس سلسلہ میں محلہ وار کمیٹیاں بناکرممبران کی مشاورت سے امیدواروں کونامزد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں