191

قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی قابلیت،ذہانت سے ملک پاکستان کی بنیاد رکھی،نجم النسا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر نجم النسا ملک نے کہا ہے کہ 23 مارچ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے ہرسال پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو پاکستان کو حاصل کرنے کےلئے دی گئی قربانیوں کا احساس دلایا جاسکے وہ این جی اوز کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی قابلیت،ذہانت سے ملک پاکستان کی بنیاد رکھ کر مسلمانوں کےلئے ایک الگ ریاست قائم کی بابائے قوم قائد اعظم کی سربراہی میں ہونے والی جدوجہد یا سفر کی منزل پاکستان تھی یوم قرارداد پاکستان کی افادیت اور اہمیت پہلے دن سے واضع اور روشن ہے اسی دن پاکستان نے تصور سے حقیقت کا روپ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں