257

زہریلی گاجری بوٹی سے اہل علاقہ پریشان،تلف کرنے کا مطالبہ

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے تمام قصبات میں زہریلی گندی گاجری بوٹی کے پھیل جانے سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں زہریلی بوٹی کے چھو جانے سے انسانی جسم پر سخت قسم کی الرجی سے شدید خارش ہونے لگتی ہے جس کا دورانیہ ایک ماہ سے زائد کا ہے جو ڈینگی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے زہریلی بوٹی وادی سون میں عرصہ دراز سے پھیلی ہوئی ہے ہے متاثرہ لوگوں اور اہل علاقہ نے مقامی اور دیگر متعلقہ حکام کو متعدد بار گزارشات کیں مگر ابھی تک عدم توجہی کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں مقامی وضلعی انتظامیہ اور حکام محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زہریلی بوٹی تلف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں