نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اساتذہ کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے نجی کالج میں منعقدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا سابق صوبائی وزیر،ایم پی اے ملک محمد آصف بھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نےقوم کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا جو معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وادی سون کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہمہ وقت حاضر ہوں تعلیم،صحت اور سیاحت کو فروغ اولین ترجیحات ہیں اس تقریب کا انعقاد ملک سہیل اعوان نے کیا تقریب میں اساتذہ، طلباء اور مقامی معززین علاقہ نے شرکت کی بعد ازاں بطور ہیلتھ کوارڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب ملک محمد آصف بھا نے ٹی ایچ کیو اہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک سے ڈاکٹروں کی کمی،ادویات اور اہسپتال کے بارے بریفنگ لیتے ہوئے کہا اہسپتال کے مسائل بارے وزیر اعلی پنجاب کو گزارشات کی جائیں گی انہوں نے اہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ حسن اخلاق کے ساتھ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور زیر علاج مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
93