113

پنجاب گیمز 2024کا شیڈول جاری کر دیا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد اللہ بابر نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب لاہور کی طرف سے کھیلتا پنجاب گیمز 2024کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق ضلعی سطح پر بیڈمنٹن،اتھلیٹکس،کبڈی،ٹیپ بال کرکٹ،فٹ بال اور ہاکی کی گیمز شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں ان گیمز میں آن لائن کلبز،پلیئر ز کی رجسٹریشن مورخہ 20.09.2024تا27.09.2024تک کی جائے گی جبکہ 28اور29ستمبر کو اس ان لائن ڈیٹا کی ویریفیکیشن کر نے کے بعد 30ستمبر کو ڈراز ہونگے اور سلیکٹ ہونے والی ٹیموں کے مقابلہ جات مورخہ 02اکتوبر تا 15اکتوبر تک ضلعی سطح پر منعقد کروائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں