نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نوشہرہ کے زیر اہتمام عفت مآب بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کی تقریب زیر سرپرستی سید شمس العارفین ہمدانی منعقد ہوئی چار اجتماعی شادیوں کی وادی سون میں اس نوعیت کی پہلی تقریب ہے جس میں دولہا دلہن کے علاوہ ان کے عزیز واقارب اور شہر کی مختلف سماجی سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی منہاج فاونڈیشن ویلفیئر کی جانب سے ہر دلہن کو ضروریات زندگی کی اشیا پر مشتمل قیمتی سامان جہیز بھی دیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک خوشاب ملک محمد ریاض اعوان،غلام حیدر اعوان چیئرمین جی ایم فاونڈیشن اوگالی،محمد قذافی پروجیکٹ منیجرمہریہ اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ،محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب،محمد اشتیاق حنیف مغل ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن،ملک محمد عاصم ادھم،سید محسن شیرازی اور دیگر شرکا تھے مقررین نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج فاونڈیشن کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں کی شادی میں تاخیر ہوجاتی ہے انہوں نے اجتماعی شادی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور زندگی کے نئے سفر پر دلہنوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا مہمانوں کی تواضع بڑے کھانے سے گئی۔
291