347

منی ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 14افرادی جاں بحق،12زخمی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے نواحی علاقہ دربار پنج پیر مناواں کے قریب منی مزدا ٹرک نمبریFDZ4420 بریک فیل ہونے کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں8بچوں سمیت مرد و خواتین 14 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن 11 بجکر 22 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد پنج پیر مناواں،سورکی روڈ تحصیل نوشہرہ بریک فیل ہونے کے سبب منی ٹرک الٹ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور امدادی کاروائی شروع کر دیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر معمولی متاثرہ زخمی 5سالہ عبدالستار،36سالہ گل جمال،40سالہ بخش امیر،60سالہ دادو کو فرسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 12 سالہ یوسف خان،10سالہ عمران،70سالہ ذنک بی بی،30سالہ نعیما،5سالہ رشید،45 سالہ مریم،30سالہ نوراں اور 35 سالہ بخت جمال کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہاسپٹل تحصیل نوشہرہ منتقل کیا حادثہ میں 14جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ اسحاق،14 سالہ عمر،45 سالہ رحیم،40سالہ محمد خان،7 سالہ علیشہ،8سالہ غزالہ،5 سالہ گل رحیم اور 7 نامعلوم جن میں تین خواتین،دو بچے اور دو مرد شامل ہیں مزید ریسکیو ٹیموں نے بہتر علاج معالج کے لئے ریفر کئے گئے 7 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن اور تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک محمد اعجاز احمد کی زیر نگرانی امدادی کاموں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں