نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے جہلم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا تھے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس کی تیاری مکمل ہے اس موقع پر موک ایکسرسائز میں ڈوب جانے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ کشتی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور دوران سیلاب کرائم کیس یا زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد دے کر شفٹ کرنے کے عمل اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرذیشان شبیر رانانے کہا کے سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان کمیونیکیشن اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ جانوں اور مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے تمام ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی ہر ممکن تیاری کو یقینی رکھیں ڈپٹی کمشنرذیشان شبیر رانانے پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاری کو تسلی بخش قرار دیا۔
249