نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پرگورنمنٹ گرلزہائی سکول مردوال میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کاانتخابات عمل میں لایا گیاجس میں طالبات نے بھرپورحصہ لیاانتخابات میں صدرکی امیدوارجویریہ شفیق،نائب صدرندا کنول،جنرل سیکرٹری آمبرین افضل،فنانس سیکرٹری مانورفاطمہ کے لیے منتخب ہو گئی انتخابات کی نگرانی سکول کی ہیڈمسٹریس میڈم نزہت اقبال نے کی اورپولنگ کا عمل اورانتظامات کا جائزہ لیا سکول میں منعقدہ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کے موقع پر ہیڈمسٹریس میڈم نزہت اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کیجانب سے سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل الیکشن احسن اقدام ہےسٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن میں نظم و ضبط دیکھنے میں آیا جہاں پرباقائدہ طور پر بچوں کی جانب سےالیکشن کیمپس لگائےگئےاورامیدواروں کے پولنگ ایجنٹ بھی مقررہوئے اور الیکشن رولزکےتحت طالبات کے الیکشن ہوئےمجھے خوشی ہے کہ طالبات نےسٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیاحکومت سٹوڈنٹ کونسلز کے قیام سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کابہتر بنانا چاہتی ہےتاکہ طلبا وطالبات کو جن مسائل کا سامناہے وہ بہتر انداز میں حل ہوسکےسٹوڈنٹ کونسل الیکشن صحت مندانہ سرگرمی ہے تاکہ وہ ملک کےمفید شہری ثابت ہوں گے اورتعلیمی اداروں کے طلبہ میں احساس کمتری احساس ذمہ داری میں تبدیل ہو گابچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اس سے طلبہ اپنے مسائل کوسکول انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے جو انشااللہ حل ہوں گے۔
242