136

ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر صفی اللہ،اے ایس ائی مدثر رضاکی کاروائی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر صفی اللہ،اے ایس ائی مدثر رضا نے دیگر کے ہمراہ دوران ناکہ بندی و چیکنگ محمدحسین سکنہ شاہ پور سے 18 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ خوشاب میں ایف آئی آر درج کراکے بند کیا اے ایس آئی غلام مرتضی نے بذریعہ E پولیس ایپ محمد رفیق سکنہ بھکر کو چیک کیا جو کہ مقدمہ نمبر15/24 میں اشتہاری تھا جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے تھانہ خوشاب میں بند کیا ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اخترحسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی جانب سے کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں