نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کے ہمراہ خوشاب شہر اور جوہرآباد شہر کی عیدگاہوں اور سیاحتی مقامات کنہٹی باغ وادی سون کے دیگر مقامات،ڈیپ شریف،امب شریف،اوچھالی جھیل،کھبیکی جھیل سمیت نزد پل دریائے جہلم سیاحتی مقامات پر اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیں انجینئر حافظ عبدالرشید نے عیدالفطر کے ایام میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو ٹوٹل 1476 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 459 ایمرجنسی کالز تھیں عید کے ایام میں78 روڈ ٹریفک حادثات،315میڈیکل ایمرجنسیز،6آتشزدگی کے واقعات،7کرائم کے واقعات،53دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں موقع پر 117 معمولی متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 344 زیادہ متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 466 متاثرین کو ریسکیو کیا عیدالفطر کے ایام میں بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 42 مریضوں کو منتقل کیا گیا انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
336