نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)کمشنرسرگودہا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد اجمل بھٹی نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو 19 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات کے لئے تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ فول پروف سیکورٹی وانتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے وہ ہفتہ کے روز اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں انٹر کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن اور سیکرٹری وکنٹرولرامتحانات سرگودھا بورڈ محمد ریاض بھٹی بھی موجود تھے کنٹرولر امتحانات ریاض بھٹی نے بتایا کہ صرف سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ بطور نگران فرائض ادا کریں گے انکار کی صورت میں متعلقہ استاد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر سرگودھا ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں موبائل انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر سنٹرز کا وزٹ کریں گے ریذیڈنٹ انسپکٹر کی سنٹر پر موجودگی کو بھی لازمی چیک کریں انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹر کا انعقاد سرکاری کالجز وسکولوں کے ہالز میں یقینی بنایا جائے کمرہ امتحان روشن اور ہوادار ہوں نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی حکومت کی تمام تر توجہ شفاف امتحان کے انعقاد پر ہے جسے ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے انہوں نے کنٹرولر امتحانات کو تمام ریذیڈنٹ انسپکٹرز اور سپرنٹنڈنٹ کی دوبارہ ٹریننگ کرواکے انہیں جاری ہدایت نامہ اور ایس او پیز سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی سنٹر سے نقل یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو تمام عملہ سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کنٹرولر امتحانات کو چاروں اضلاع میں قائم امتحانی مراکز کی تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے تمام امتحانی مراکز کا از خود سیکورٹی آڈٹ کروانے کی بھی ضرورت پر زور دیا اجلاس کو بتایا گیا کہ انٹر کے امتحانات کے شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سرگودہا میں 76، خوشاب میں25 ‘ میانوالی میں 31 اور ضلع بھکر میں 26امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
305