98

عیدالفطر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے حادثات،میڈیکل،فائر،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کر دیا ہے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے حادثات،میڈیکل،فائر،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کر دیا ہے جس کے تحت ریسکیو عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنا پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی اولین ترجیح ہے ریسکیو عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ،سافٹ ویئر وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز اور عید گاہوں پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے جبکہ تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپورتھل کی عید گاہوں پر بھی ریسکیو عملہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے سون سکیسر کے سیاحتی مقامات کھبیکی جھیل،امب شریف،ڈیپ شریف،دربار سلطان مہدی اور کنہٹی گارڈن پر بھی ریسکیو عملہ تعینات رہے گا مزید ضلع بھر میں ریسکیو موٹر بائیک کی پوسٹس مرتب دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے انجینئر حافظ عبدالرشید نے ہر خاص و عام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عید کے ایام میں بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال لازم بنائیں سیروتفریح کے لئے جانے والے حضرات چشموں اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ پر عید کے پر مسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں