198

ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کا ایک روزہ دورہ وادی سون

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایم این اے اسمبلی ملک شاکربشیراعوان نےگورنمنٹ بوائزہائی سکول کورڈھی کا دورہ کیا انہوں نے سکول کے ہیڈماسٹرسےسکول کے مسائل بارےتفصیلی جائزہ لیا بتایا گیا کہ سکول میں بچوں کی تعداد میں اضافہ بڑھ رہا ہے سکول کے کمرے کم ہیں سکول میں سائنس مضامین کیلئے لیبارٹری روم نہ ہونے سے طلبا کو سائنس مضامین میں پریکٹیکل نہ ہونے سے تعلیمی معیار کا خدشہ ہے جس پر ایم این اے ملک شاکربشیراعوان نے سکول کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ بہت جلد سکول کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرا دوں گا بعد ازاں انہوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سنٹرنوشہرہ پرآئی ہوئی خواتین سے انکے مسائل دریافت کئےسنٹر پرموجودنیشنل کمیشن فارہیومین ڈویلپمنٹ فیلڈآفیسرمحمدخان نے ایم این اے ملک شاکربشیرعوان کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر ملک شاکربشیراعوان نے انچارج سنٹرکو ہدایت دی کہ غریب اور مستحق عوام کو بہترین سہولیات دی جائیں انہیں بلاتفریق امداد فراہم کی جائےاس سلسلے میں جو بھی رکاوٹیں ہوں انہیں دور کیا جائے گاخواتین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی رکاوٹ کے بغیر عید الفطر سے پہلے پہلے تمام خواتین کو رقوم ادا کر دی جائیں تاکہ یہ گھرانے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پرممبرقومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کا نوشہرہ وادی سون تکبیرچوک میں یوٹیلیٹی اسٹورکا اچانک دورہ کیا وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سبسڈی کے ذریعے ایشیاء خوردونوش کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیایوٹیلٹی اسٹورکے انچارج نیازاحمدنے ایم این اےملک شاکر بشیراعوان کویوٹیلیٹی اسٹورز پرموجودتمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سےبریف کیا ملک شاکر بشیراعوان نے یوٹیلٹی اسٹورکے انچارج کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی طرف سے دی جانے والی خصوصی سبسڈی ہرصورت عوام کوملنی چاہیے یوٹیلٹی اسٹورپر موجودگاہکوں سے ملک شاکر بشیر اعوان نے سبسڈی کے بارے پوچھا توانہوں نےاطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں