168

انجمن بہبود مریضاں نوشہرہ کی جانب سے عید پیکیج راشن تقسیم کیے گئے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)انجمن بہبود مریضاں کی جانب سے وادی سون کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مستحق،غریب نادار مرد و خواتین میں عید راشن تقسیم کیا گیا سوشل ویلفیئر میڈیکل آفیسر نجمہ النسا ملک،ملک غلام فرید چیگی،ملک اکبر سلطان نسال نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا بڑی اہمیت کا حامل ہے حالیہ مہنگائی کی لہر کے سبب ملک بھر میں لاکھوں خاندان معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں آجکل غریب آدمی زندگی کی سہولیات تو درکنار اشیا خوردونوش کی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہے اس مشکل کی گھڑی میں انجمن بہبود مریضاں نوشہرہ کے ممبران اور علاقے کے مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق لوگوں کو نہیں بھولے ماہ رمضان کے اختتام پر رمضان راشن عید پیکیج تین ہزار سے پانچ ہزار میں تیار کئے ہیں جو تقسیم کردیے ہیں میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر نجمہ النسا ملک نے بتایا کہ وادی سون کے مخیر حضرات اپنی زکواتھ،عطیات،صدقات کو انجمن بہبود مریضاں میں جمع کرواتے ہیں جس کی بدولت سارا سال غریب ،مستحق نادار مفلس مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں