نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک خوشاب حاجی محمد ریاض اعوان نے کہا کہ اصلاح احوال اور خدمت انسانیت منہاج القرآن کی نظریاتی عمارت کے دو اہم ستون ہیں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے جہاں خدمت دین کے لیے منہاج القرآن کو قائم کیا وہاں انسانیت کی خدمت کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قائم کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادار مستحق غریب گھرانوں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے عید گفٹ پیکیج تقسیم کی تقریب سے کیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی مدد حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے جس کا اجر عظیم ہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال رمضان المبارک میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرتی ہے اس کار خیر کے ذریعے موجودہ مہنگائی اور گرانی کے دور میں غریب خاندانوں کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ وادی سون میں رمضان المبارک میں مخیر حضرات کے تعاون سے 300 خاندانوں کی امداد کی گئی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کار خیر میں بھرپور تعاون کیا بعد ازاں عید گفٹ پیک مستحق لوگوں کے گھروں میں دئیے گئے تاکہ عزت نفس نہ مجروع ہو۔
218