173

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس ماہ مارچ 2024 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں پٹرولنگ پولیس خوشاب نے ماہ مارچ 2024 میں ناجائز اسلحہ کے 9 مقدمات، ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف 17 مقدمات،تیز رفتار،غفلت لاپرواہی سے گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف 18 مقدمات اور دو دیگر مقدمات رجسٹر کیے ایک عدد چوری شدہ گاڑی برآمد کی،17 اشتہاری مجرمان اور3عدالتی مفروران کو گرفتار کیا اور لوڈ گاڑیوں،کم عمر ڈرائیور اوردیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور ڈرائیوران کے خلاف 3170 چالان کر کے 13 لاکھ 12 ہزار 750روپے جرمانہ کر کے قومی خزانہ میں جمع کروایا اس کے علاوہ روڈ پر مسافروں کو 488 مختلف نوعیت کی ہیلپس فراہم کی ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی نے پٹرولنگ پولیس خوشاب کی ماہ مارچ 2024 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں