118

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)صاحبزادہ پیر حامد عزیز آستانہ عالیہ مکان شریف سے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی خوشاب کے صدر شکیل احمد چوہدری اور نہنگ کے ماہر شماریات فہیم اختر نے ملاقات کی شکیل احمد چوہدری نے پیر صاحبزادہ حامد عزیز کو قطب الاقطاب بابا حضور سید محمد وجیہ السیماءعرفانی چشتی رحمۃ اللہ علیہ(آل امام حسن،امام حسین علیہ السلام) سندر دربار شریف ملتان کا آسان ترین اردو ترجمہ قرآن عرفان القرآن کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر شکیل احمد چوہدری نے کہا کہ سید محمد وجیہ السیماء عر فانی چشتی رحمۃاللہ علیہ نے 40 دنوں میں اردو ترجمہ قرآن عرفان القرآن تحریر کرکے 40 دنوں میں اپنی آواز میں شالیمار ریکارڈنگ کمپنی میں ریکارڈ کرایا فہیم اختر نے کہا ہے کہ ہم آستانہ عالیہ مکان شریف سے حضرت عبدالعزیز،حضرت عبدالحمید، حضرت عزیز احمد رحمۃاللہ علیہ کی گراں قدر دینی علمی روحانی تعلیمات خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں