نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) محکمہ بہبود آبادی کے ہفتہ فیملی پلاننگ کے آخری روز فیملی ہیلتھ کلینک خوشاب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبرین تاج نے خواتین کی بڑی تعداد کا تشخیصی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں جبکہ دوسری جانب گورنمنٹ نرسنگ کالج میں ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے بھی سیمینار کا انعقاد کیا ہوا جس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ نرسنگ کالج نے کی۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر عقیلہ تبسم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر قمر داراز نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان میں آبادی میں اِضافہ، اس کے منفی اثرات اور ماں و بچے کی صحت کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے روشی ڈالی#
90