88

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وادی سون کے زیراہتمام رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں راشن تقسیم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وادی سون کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مہینے میں 170 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مستحق غریب خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگ دیئے گئے مہمان خصوصی پیر سید محسن صفدر شیرازی نے اپنے دست مبارک سے راشن بیگ تقسیم کئے اس موقع پر حاجی ملک محمد ریاض اعوان نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ معاشرے کے ان طبقات کا دکھ بانٹنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے جو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں رمضان پیکج کی تقسیم کا مقصد غریب خاندانوں کو سحری و افطاری کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ شعور بھی دینا مقصود ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم غریبوں کی مالی مدد کر کے ان کے چہروں پر خوشیاں لا کر حقیقی خوشی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی و خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان بھر میں مستحق خاندانوں میں ہر سال رمضان المبارک میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے اس سال مخیر حضرات کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وادی سون کی جانب سے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء آٹا، چاول، گھی، کوکنگ آئل، چینی، چائے، دال چنا،سفید چنے،کھجور، بیسن،نمک اورسرخ مرچ کے پیکٹ مستحقین میں تقسیم کئے گئے پیر سیدمحسن صفدر شیرازی نے خصوصی دعا اور راشن تقسیم کیا اس موقع پر صدر کسان بورڈ ملک اختر اسلام پتھال صدر پی ٹی آئی تحصیل نوشہرہ ملک ظفر اقبال نسال،ملک آحمد نواز آف کھوڑہ،ڈاکٹر ملک طارق محمود،محمد ذیشان آف ڈھاکہ،ملک شیر باز سنگرال اور دیگر افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں