100

خوشاب کینال ریسٹ ہاؤس، ڈرینج کالونی اور کنجیال کینال ریسٹ ہاؤس پر تین سو پودے لگائے گئے۔

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے )پلانٹ فار پاکستان مہم “کے تحت سیکرٹری ایریگیشن ڈاکٹر واصف خورشید اور چیف انجینئر ایریگیشن زون صداقت لطیف کہ ہدایت پر خوشاب کینال میں مختلف مقامات جن میں خوشاب کینال ریسٹ ہاؤس، ڈرینج کالونی اور کنجیال کینال ریسٹ ہاؤس پر تین سو پودے لگائے گئے۔اس موقع پر ایکسیئن خوشاب کینال ڈویژن حسن مرتجز، سب ڈویژنل آفیسرز جن میں نذر حیات حیدری، مہر خالد، واجد علی خان، شاہد اقبال، ڈویژن اور سب ڈویژن کے سٹاف نے اس مہم میں حصہ لیا اور پودے بھی لگا کر ملک پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں