66

انچارج کلول پٹرولنگ پولیس ملک عمردراز کی نگرانی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں اسلحلہ پکڑ لیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)انچارج پٹرولنگ پوسٹ کلول کےسب انسپکٹر عمر دراز، اے ایس ائی فدا حسین،ہیڈ کانسٹیبل انوار الحق ہمراہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ دوران ناکہ بندی و چیکنگ ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ برامد کی ملزمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اسلحہ میں 222 بور رائفل بمہ پانچ ضرب کار توس، سیمی آٹومیٹک رائفل 12 بور بمہ پانچ ضرب کارتوس،2 عدد30 بور پسٹل بمہ13ضرب کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف بالترتیب ایف آئی آرنمبر103، 104، 105 اور107 تھانہ نور پورتھل میں رجسٹر کرا کر ملزمان کو تھانہ میں بند کرا دیا گیا ہے ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اخترحسین جوئیہ،ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی جانب سے انچارج پٹرولنگ پوسٹ کلول سب انسپکٹرعمر دراز اور اہلکاروں کو بہتر کارکردگی پر حکام سے تعریفی اسناد و نقد انعام کی سفارش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں