114

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب یہاں کاغذی کاروائی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب یہاں کاغذی کاروائی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے تحصیل نوشہرہ وگردونوح کے علاقوں میں صفائی کے مسائل بڑھنے لگے ہیں گلیوں میں بہتا گندہ پانی اورگندگی کے ڈھیر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں محلہ جڑوال،محلہ ردھنال،محلہ قاضیانوالہ،محلہ جہان آباد،شیل پٹرول پمپ سمیت شہر بھر کی سیوریج کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی راہگیروں،شہریوں کے لئے عذاب بن گیا ہے وزیراعلی پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب ایک خواب بن کررہ گیا ہے شہریوں نے سیکرٹری بلدیات پنجاب اورکمشنرسرگودھا سے مطالبہ کیا ہے سیوریج سسٹم کی بحالی اور شہر بھر سے گندگی کے ڈھیروں کو تلف کرانے کا کام شروع کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں