102

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان مورخہ 2024-03-20 کو خوشاب آفس میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان مورخہ 2024-03-20 کو خوشاب آفس میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔ اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات واپڈا، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا ،EOBI، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارےمیں ہیں جسکے بارے سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ میڈیا، ایکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔اُسی روز انچارج وفاقی محتسب سرگودھا ریجن دوپہر 12:00 سے 1:00 بجے تک ریڈیو ایف ایم 94 خوشاب پر آگاہی پروگرام’انصاف آپکی دہلیز پر’میں شرکت کرینگے اور لائیو کالرز پر بھی اُنکے سوالات کے جواب دینگے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں