108

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر ملک محمد رضوان جمالی ایڈووکیٹ سے ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی خوشاب کے وفد نے ملاقات کی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے )ایڈمنسٹریٹر زکواۃ و عشر پنجاب لاہور کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر ملک محمد رضوان جمالی ایڈووکیٹ سے ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی خوشاب کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع خوشاب کے ممتاز وکلاء بشمول ملک محمد عمران قادر اعوان ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب اور ملک محمد ریاض راجڑ اعوان ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب موجود تھے۔ضلعی زکواۃ آفیسرشرجیل بدر نے حاضرین کو صوبائی زکواۃ انتظامیہ پنجاب لاہور کی جانب سے” زکواۃ کی رضا کارانہ وصولی” کی روشنی میں آگاہ کیا کہ زکواۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ انہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے زکواۃ فنڈز سے مستحقین کو اربوں کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے تاہم زکوٰ ۃ کی رضا کارانہ وصولی میں سال بہ سال کمی ہو رہی ہے۔مخیر حضرات اور صاحب حیثیت لوگوں کو رضا کارانہ طور پر اپنی زکو ٰ ۃ صوبائی زکوٰ ۃ فنڈز میں جمع کروانے کیلئے زکوٰ ۃ کی افادیت سے آ گاہ کرتے ہوئے ان کو اس کی ترغیب دی جاتی ہے۔ زکواۃ آفسیر نے بتایا کہ ضلعی زکواۃ وعشر کمیٹی کاوفدمحکمہ زکوٰ ۃ وعشر کے مختلف مدات گزار ہ الاؤنس،تعلیمی وظائف برائے دینی مدارس،تعلیمی وظائف برائے جنرل ایجوکیشن،فنی تربیت کیلئے امداد اور مستحقین کو مفت علاج معالجہ کی مد میں ان کے استحقاق فارموں پر مفت ادویات فراہم کر رہا ہے۔ضلعی زکوٰ ۃ آفیسر شرجیل بدر نے وکلا حضرات کو کہا کہ آ پ ضلع کی انتہائی اہم شخصیات ہیں۔آ پ سے گزارش ہے کہ اللہ پاک کے دیئے ہوئے رزق سے اپنی زکوٰۃ کاحصہ محکمہ زکوٰ ۃ کے منتخب شدہ بینک اکا ؤ نٹس اسٹیٹ بینک آف پاکستان اکاؤ نٹ نمبر PK20BPUN6010046987300013 اور مسلم کمرشل بینک اکاؤ نٹ نمبر PK53MUCB0736876331001823میں جمع کروائیں اور عوام الناس کو بھی اس کی تر غیب دیں۔اس پر تاجر حضرات نے ضلعی زکوٰۃکمیٹی خوشاب کے وفد کو اپنی جانب سے زکوٰۃ کی رضا کارانہ وصولی کی مہم میں تعاون اور اس ضمن میں ضلعی زکوٰ ۃ کمیٹی خوشاب کے شانہ بشا نہ چلنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں ایک آگاہی واک کا اہتمام ہواور پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں