135

پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

نوشہرہ وادی سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹرعبدالخالق کی زیر نگرانی ہیڈ کانسٹیبل فیض احمد اور دیگر نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ عمر فاروق ولد عبدالقہار سکنہ عبداللہ پور سے رائفل 12 بوربمع 18 ضرب کارتوس برآمد کر کے تھانہ سٹی جوہرآباد میں ایف آئی آر نمبر 148 رجسٹر کر کے ملزم کو تھانہ میں بند کرا دیا ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوئیہ،ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا غلام مجتبی نے پولیس کی کارکردگی کاوش کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں