84

ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،حکام نوٹس لیں،شہری

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)محکمہ صحت حکام کی غفلت عدم توجہی کے باعث وادی سون کے مختلف شہروں،دیہاتوں میں عطائی ڈاکٹرز سادہ لوح مریضوں کو لوٹ کر ان کی زندگیاں برباد کرنے لگے ہیں تحصیل نوشہرہ میں تعینات محکمہ صحت کے افسران کی چپ سادھ نجانے کس کا انتظار کررہی ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقع نہ رونما ہو اس سے قبل کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے نیم ڈاکٹر کسی جان لیں عوامی حلقوں نے صوبائی صحت پنجاب سیکرٹری صحت کمشنر سرگودھا ڈی سی خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا جائے معلوم ہوا ہے کہ نام نہاد عطائی ڈاکٹروں نے مختلف شہروں کے محلوں میں کلینک کھولے ہوئے ہیں جہاں بلاخوف وخطر مریضوں کو مضر صحت غیر معیاری سستی ادویات سے ہر قسم کے مرض کا علاج کرنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں