نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو صبح 9 بجکر 20 منٹ پر آتشزدگی کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق وادی سون کے نواحی موضع کھوڑہ نجی کالج سے ملحقہ پہاڑی پر جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جسے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینیئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی 15 ریسکیو1123نوشہرہ کے عملہ کی ٹیم نے آتشزدگی مقام پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا انجینئر حافظ عبدالرشید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر پھیلتی ہوئی آگ پر تقریباً 2 گھنٹے کے آپریشن سے قابو پا لیا گیا ریسکیو ٹیم کے نوجوانوں کی انتھک محنت اور بروقت کاروائی کو اہل علاقہ نے سراہا ہےجس کے سبب اردگرد کی آبادی سمیت جنگل میں بسنے والے جانور اور چرند پرند محفوظ ہوئے۔
198