نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) سے:ضلع خوشاب کی جنت نظیر وادی سون کے جنگلات میں آگ لگنا معمول بن گیا جس سے سر سبزپہاڑ ٹنڈ ہونے لگے ہیں نجانے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت یا غفلت کا نتیجہ ہے کہ دادی سون کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں ایک ماہ کے دوران سات مرتبہ آگ لگ چکی ہے جس سے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے اور جنگلی حیات کو شدید خطرات منڈلانے لگے ہیں درختوں کے جلنے سے فضائی آلودگی کے باعث انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے بھی خدشات ہیں جنت نظیر وادی سون کی خوبصورتی ماند پڑنے سے سیاست کی صنعت کو فروغ نہیں ملے گا وادی سون کے سرکاری جنگل انگہ، اوگالی، چنہ، او چھالی،مردوال سے کورڈھی،سوڈھی،ڈھا کہ اور دیگر علاقوں میں موجود پہاڑی سلسلہ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 17 مرتبہ آگ سے لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں پہاڑوں پر لگنے والی آگ کے نتیجہ میں کروڑوں روپے کے لاکھوں درخت جل کر خاکسر ہو چکے ہیں ریسکیو1122نوشہرہ اطلاعات ملنے پر اہل علاقہ سے ملکر بمشکل کئی گھنٹوں بعد جنگل میں لگی ہوئی آگ پر قابو تو پالیتے ہیں تب تک کافی ہوجاتا ہے تعجب ہے کئی سالوں سے لیکر آج تک جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں وادی سون کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر آگ لگی ہوتی ہے تو ہماری پریشانی بڑھ جاتی ہے کہ کہیں جنگل میں لگی آگ آبادی کو اپنی لپیٹ میں نہ لے انہوں نے صوبائی حکومت اور کمشنر سرگودھا،ڈی سی خوشاب اور محکمہ جنگلات حکام سے نوٹس لیکر اعلی سطح پر انکوائری کرائی جائے تاکہ آئندہ جنگل تباہی کے دہانے سے بچ پائیں۔
221