137

اب عوام اپنے نئے یا تبدیل شدہ موبائل نمبر ز کواپنے اکا ؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) پنجاب سوشل پر وٹیکشن اتھا رٹی اور بینک آ ف پنجاب کے تعاون سے PSPAکے پروگرام میں رجسٹر شدہ افراد کیلئے ایک اور سہولت کا آغاز کر دیا گیاہے۔جس کی بدولت اب عوام اپنے نئے یا تبدیل شدہ موبائل نمبر ز کواپنے اکا ؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔عوام اپنے اصلی شاختی کارڈ اور درست موبائل فون کے ساتھ بینک جائیں بینک کا عملہ درخواست موصول ہونے کے بعد نئے نمبر پر OTPبھیج کر اس کی تصدیق کرے گااوربائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔اس کے بعد عوام اپنے قریبی کونیکٹ ایچ بی ایل،او منی ایچ بی ایل یا الفاء پے ایجنٹ سے نئے موبائل نمبر پر مو صول ہونے والا OTPدکھا کر با آسانی رقم وصول کر سکتے ہیں۔مزید رہنمائی کیلئے سوشل پروٹیکشن کی ہیلپ لائن 1221پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں