51

مزدور کسان کمیٹی وادی سون کا اجلاس شہری مسائل بارے قرارداد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)مزدورکسان کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر مزدور کسان کمیٹی ملک زاہد فاروق اعوان منعقد ہوا تلاوت کام پاک کے بعد سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی گئی جسکی اجلاس نے متفقہ طور پر منظوری دے دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مزدور کسان کمیٹی ملک نذیر اعوان نے کہا کہ وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ کوعرصہ قبل11سال سےتحصیل کادرجہ ملا ہوا ہے مگر ابھی تک تحصیل کمپلیکس کی عمارت مکمل نہیں ہوسکی جوڈیشل عمارت کے لئے خریدی گئی زمین کی قیمت کی ادائیگی ابھی تک لوگوں کو نہیں کی گئی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کےلئے سڑکوں کی تعمیر ومرمت اہم ہیں سڑکیں ٹوٹ چھوٹ کا شکار ہیں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت تقریبا دو سال سے تعمیر ہورہی ہے مگر ابھی بنیادوں تک محدود ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اوویات نایاب ہیں ڈاکٹرز ادویات کی پرچیاں لکھ کر مریضوں کو ہسپتال میں دینے کی بجائے باہر کا راستہ دکھاتے ہیں لاکھوں روپوں سے شہر میں سٹریٹ لائیٹس لگوائی گئیں مجال ہے ایک رات بھی روشن ہوئی ہوں بلکہ ٹوٹ پھوٹ ہونے لگی ہیں اجلاس میں متفقہ طور پر درجہ ذیل قرار دادی متفقہ طور پر منظور کی گئیں کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت،تحصیل کمپلیکس،پولیس اسٹیشن،جوڈیشل کمپلیکس،ٹراما سنٹر کے لئے فنڈز مہیا کیئے جائیں ملک نذیر اعوان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے شہروں کی صفائی ستھرائی کے لیے ایک ماہ کا ٹائم دیا گیا ہے مگر بلدیہ نوشہرہ میں خاکروب ناکافی ہیں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے عملہ پورا کیا جائے حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان پیکج کا اعلان تو کیا گیا مگر یہاں کی انتظامیہ نے حق داروں کی حق تلفی کرتے ہوئے ان لوگوں کے نام راشن میں ڈالے جو حق ہی نہیں رکھتے لہذا نئے سرے سے لسٹیں بناکر راشن مستحقین تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں