40

خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کےلئے خوشاب پولیس کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیرمحمدنعیم ڈی پی او خوشاب کی زیرنگرانی خوشاب پولیس کی جانب سے خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے اور خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کی حوصلہ شکنی کرنے کے سلسلہ میں Never Again آگاہی واک کی گئی واک میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی خوشاب پولیس کے زیر انتظام واک میں تمام شعبہ ہائے نرسنگ، ایجوکیشن، وومن پروٹیکشن سنٹر اور پولیس سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات نے شرکت کی واک کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہرآباد سے ہوا اور ڈی پارک جوہرآباد میں اختتام پذیر ہوا واک کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، سوشل ویلفیئر آفیسر وومن پروٹیکشن سنٹر ام ایمن اور ڈی پی او خوشاب نے خطاب کیا اور خواتین کے حقوق کو اجاگر کیا اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیرمحمدنعیم نے کہا کہ خواتین کا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے جیسے ایک گھر خاتون کے بغیر نہیں چل سکتا اسی طرح ایک معاشرہ ایک ملک بھی خواتین کے بغیر نہیں چل سکتا خوشاب پولیس خواتین کے حقوق ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی خواتین کی آسانی کے لیے تمام تھانوں میں وومن ہیلپ ڈیسک اورضلعی سطح پر اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کام کر رہا ہے آپ کو کبھی بھی کوئی بھی شکایت گھر پر، کام کی جگہ پر یا کہیں بھی ہو آپ اس کو ضرور رپورٹ کریں ہم بروقت اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے خوشاب پولیس خواتین پر ظلم و تشدد کی روک تھام،حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے
شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے “NEVER AGAIN” آگاہی واک، “خواتین پر تشدد اب نہیں” Never Again کے عنوان سے منعقد کی گئی ہے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کا تحفظ اور صنفی جرائم کا خاتمہ خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے خوشاب پولیس خواتین سے متعلقہ ہر جرم پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کاروائی پر کاربند ہے ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہماری مائیں،بہنیں اور بیٹیاں مکمل محفوظ ماحول میں اپنی زندگیاں گذار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں